شیریں مزاری

امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز ہو گیا،شیریں مزاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فاشسٹ مودی سرکار کشمیریوں اور بھارتی مسلمان شہریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی اور ظلم کی حدیں پار کر رہی ہے۔

شیریں مزاری نے چیئرمین پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے دل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خواہش نے انگڑائی لی ہے، اہل سازش کے عزائم روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔سینئر مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری نے کہا کہ (ن )لیگ معیشت کو برباد جبکہ پیپلز پارٹی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں