اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والا عوام کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جیسا عمران نیازی ویسے اس کے ترجمان ،دونوں کی حرکتیں ہی نہیںکردار بھی ملتے جلتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ زبان گھٹیا، ذہنیت گھٹیا، سوچ گھٹیا ،چار سال کارکردگی ہوتی تو غلاظت نہ اگلتے ،شاہ زیب خانزادہ جیسے پروفیشنل صحافی پر حملہ عمران نیازی اینڈ گھٹیا کمپنی کی گھٹیا ذہنیت ہے۔



