عثمان بزدار

سرکاری زمین اپنے نام منتقل کرانے کا الزام، عثمان بزدار اور بھائیوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف دو مقدمات درج کر دئیے گئے، مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں دو مقدمات درج کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غاذی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مقدمات میں سابق وزیراعلی کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا۔ 1986 میں جعلی انتقالات درج کروانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا۔عثمان بزدار اور بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں