زمین ڈاٹ کام

فیصل آباد میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد

فیصل آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان کے سب سے معتبر رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سےفیصل آباد میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ ایونٹ میں دی ایج مال ، ستارہ آئیکون ٹاور، آرچرڈز ہومز، سوئس ۹۹ ٹاور، ایگزیکٹیو کمرشل مارکیٹ سمیت دیگر کئی منصوبے پیش کئے گئے ۔ ان تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ فیصل آباد کی پراپرٹی مارکیٹ کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس شہر میں سیلز ایونٹ کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ایونٹس سے شہر کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بحیثیت مجموعی بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے اور دیگر کو بھی اس شعبے میں مزید نیا کرنے کی تحریک ملتی ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں جہاں نئے منصوبے سامنے آتے ہیں ، وہیں مارکیٹ بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتی ہے ۔

تقریب کے موقع پر زمین ڈاٹ کام اور گرین آرچرڈ اپارٹمنٹس کے مابین سیلز اور مارکیٹنگ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر گرین آرچرڈ اپارٹمنٹس کے سی ای او مبشر نسیم چوہدری اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
زمین ڈاٹ کام

تقریب کے موقع پر مبشر نسیم ندیم کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام پراپرٹی کی خرید و فروخت کا با اعتماد ادارہ ہے اور انہیں فخر ہے کہ گرین آرچرڈ اپارٹمنٹس کا زمین ڈاٹ کام کے ساتھ یہ معاہدہ طے پایا۔ اس پراجیکٹ کے بارے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گرین آرچرڈ ایک-دو بیڈ سروسڈ اور ریزیڈنسشل اپارٹمنٹس کے ساتھ بین الاقوامی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں