بشری انصاری

بشری انصاری نے سدھو موسے والا کیلئے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کیلئے کی گئی انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔بشری انصاری نے سدھو موسے والا کی اچانک موت کے بعد اپنے انسٹاگرام پر ان کیلئے پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی انسان کو بھری جوانی میں قتل کردینا انتہائی افسوسناک ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اپنے گانوں میں اسلحہ اور جارحیت کو فروغ نہ دیں کیونکہ ٹیلنٹ کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ امن پسند ہوتے ہیں اور لوگ ان کے پیار سے متاثر ہوتے ہیں۔بعد ازاں، بشری انصاری نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کا سکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔دوسری جانب صارفین کی جانب سے اداکارہ سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی پوچھی جارہی ہے لیکن بشری انصاری نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں