علامہ اقبال

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(گلف آن لائن):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم سعودی مواصلاتی نظام تعلیم کے ساتھ اشتراک عمل کا جائزہ لینے اور سعودی عرب کے ساتھ اس سلسلے میں باہمی اشتراک عمل شروع کرنے کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔اس سلسلے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو وفاقی ورارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے۔یادرہے کہ وفاقی وزیر تعلیم، رانا تنویر حسین نے گذشتہ روز ایک تقریب میں کہا تھا کہ کووڈ۔ 19کے بعد آن لائن ایجوکیشن کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مواصلاتی نظام تعلیم کا 20ٹی وی چینلز پر مشتمل ایک مضبوط مواصلاتی نظام قائم کیا ہے، وزارت تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم جولائی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب بھیج رہی ہے تاکہ وہ وہاں کے مواصلاتی نظام تعلیم کا تفصیلی جائزہ لے کر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نظام تعلیم میں مزید بہتری لاسکیں۔پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد یونیورسٹی نے” ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل” قائم کرنے اور تعلیمی نشریات شروع کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔یہ مکمل طور پر نان کمرشل اور ایجوکیشنل ٹی وی چینل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں