بلدیاتی انتخابات ملتوی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کی تیاریاں مکمل، اتوارکو پولنگ ہوگی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 14 اضلاع میں پولنگ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں ،پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں براہ راست پولنگ 26جون بروز اتوار ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، مختلف کیٹگریوں کی 6083 نشستوں پر 22050 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 1081 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ 95 لاکھ 44 ہزار 790 بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے۔الیکشن کمیشن نے 14 اضلاع میں 9290 پولنگ اسٹیشن اور 29977 پولنگ بوتھ بنائے ہیں، 102682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ بلدیاتی انتخابات میں خدمات انجام دے گا۔ 1504 نشستوں کے لیے 3942 امیدواروں کے مطابق مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پہلے مرحلے کے 14اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرکے اِن اضلاع میں پہنچادیئے گئے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، فرنیچر، بانڈری وال، واش روم اور باہم معذوری افراد کیلئے ریمپ کی سہولیات کو یقینی بنایا جائیگا اور ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشن کی صفائی و ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائیگا۔ پولنگ کے دوران امن و امان کی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیلئے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں۔ آرمی/رینجرز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں