وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا گوادر میں رہائشی کالونی کیلئے 200 ایکڑ اراضی دینے کا اعلان

گوادر(گلف آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں رہائشی کالونی کیلئے 200 ایکڑ اراضی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیروں نے مسائل بتائے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے،گوادر کے مسائل حل کیے بغیر ترقی بے معنی ہے،گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے انجن دیں گے اور انجن کی تقسیم کے بعد مینٹیننس کی ذمہ داری بھی کمپنی کی ہو گی،2 ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر ہو گی۔ جمعہ کو گوادر کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کا ایک ماہ میں یہ دوسرا دورہ ہے گوادر دورے کا مقصد گوادر اور بلوچستان کے عوام سے ملاقات کرنا ہے۔ گوادر کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا اگر بلوچستان کے عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو ترقی بے معنی ہے ہم گوادر اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ماہی گیروں نے ملاقات کے دوران مسائل بیان کئے۔ تمام وعدوں کی تکمیل ہی ہمارا اولین فرض ہے۔

انہوں نے کہا صوبائی اور وفاقی وزراءسمیت تمام ادارے بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آپ کے مسائل حل نہ ہوجائیں۔ ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجن میرٹ کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ماہی گیروں کی کشتیوں کے لئے دو ہزار انجن فراہم کریں گے تین ماہ کے اندر ماہی گیروں کو انجن فراہم کردیئے جائیں گے۔ گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع ہوگا نئی پائپ لائن بچھا کر ستمبر میں پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ایران تعاون کیلئے آمادہ ہے 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کام جلد مکمل کرلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا چین نے گوادر کے شہریوں کو 3700 سولر یونٹس تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے فشر کالونی کے لئے دو سو ایکڑ زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا دو سو ایکڑ زمین آپ کو دی جائے گی وہاں پر آپ اپنی کالونی بنائیں۔ گوادر یونیورسٹی کے حوالے سے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزیر مصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر کی ترقی کے لئے پلان منگوایا ہے جب یہ کام مکمل ہونا تھا تو یہ کئی سال کیوں خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ سوال یہ ہے کہس و میگا واٹ جو گوادر کو مل سکتی تھی جس میں کوئی سال تاخیر کی گئی گوادر اور بلوچستان کے عوام پاکستان کا حصہ ہیں اورغیور ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے کہا ہے کہ کنٹریکٹر کو دو ہفتے میں موبلائز کیا جائے بلوچستان کی ترقی کے لئے سب سے زیادہ سو ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایک روٹی چاروں بھائیوں کو مل کر کھانی ہوگی۔ جب چار روٹیاں ہوں گی تو چاروں بھائیوں میں تقسیم کریں گے۔ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب نے ڈالا تھا 2010 این ایف سی کو بارہ سال ہوگئے تقریباً پنجاب بلوچستان کو تیس ارب دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا چین پاکستان کا بہترین بااعتماد دوست ہے سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ ترکی‘ قطر اور کویت بھی پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔ چین اور مسلم ملکوں نے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی مشکل وقت میں چین نے ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔ سعودی عرب نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اربوں روپے فراہم کئے تھے۔ یہ آپ کا حق ہے کسی کا احسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا آج چینی سرمایہ کار ملک میں انویسٹ کررہے ہیں جس سے پاکستان کی ترقی ہورہی ہے چین نے حالیہ دنوں میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کئے ہیں چین کے صدر نے پہلی گفتگو میں مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔ آج 75سال بعد بھی ہم اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوسکے۔ ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہوگا قرض پر کب تک مل چلے گا۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کے لئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا چینی وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک اور ایم ایل ون کیلئے کام کریں گے چینی وزیراعظم سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آپ کیوں گھبرا رہے ہیں میں نے کہا ہم دوست ملک ہیں آپ کہیں گے کہ یہ پھر کشکول لے کر چل پڑے۔ ہم 75سال بعد بھی قرض کی زندگی گزار رہے ہیں ہمیں قرض لینے کی بجائے صنعت‘ زراعت اور دیگر شعبوں میں خود کفیل ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا دشمنان پاکستان بعض لوگوں کو آلہ کار بنا کر نشانہ بنائیں ایسا ہو نہیں سکتا۔

ایسا نہیں ہوسکتا دوست ممالک آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کریں اور آپ انہیں نشانہ بنائیں۔ چین آپ کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے ۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نے جب بھی مدد کی کوئی سیاسی شرائط نہیں لگائیں اور نہ ہی دیگر مسلم ممالک نے شرائط لگائیں۔ جو کسی کے آلہ کار بنتے ہیں وہ پاکستان دشمن ہیں۔ ہم چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریںگے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلوچستان کے مزید پانچ لاکھ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں