سابق وزیراعظم عمران خان

سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔عمران خان نے عدالتوں سے 15 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔

سیشن جج نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی ،گولڑہ،ترنول ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ سہالہ،تھانہ کورال اور لوہی بھیر اور دیگر میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کی۔ ان کے خلاف 11 تھانوں میں مجموعی طور پر 15 مقدمات درج تھے۔ 10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں اور 5 مقدمات ایسٹ میں درج تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں