فیصل جاوید

شفاف الیکشن سے آئی حکومت عوامی مسائل حل کرسکتی ہے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن سے آئی حکومت عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سپر ٹیکس کا اثر بھی عوام پرپڑے گا، اس ٹیکس کے نفاذ کے بعد ہر چیز مزید مہنگی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ آج کریش کر گئی ہے، جلد اس امپورٹڈ حکومت کو کریش کرنا ہوگا، شفاف الیکشن سے آئی حکومت عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں