عمران اسماعیل

فاشسٹ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی اداروں کوبیچنے کی تیاری کر رہی ہے، عمران اسماعیل

کراچی(گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی اداروں کوبیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ فاشسٹ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی اداروں کوبیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل، ایئرپورٹس، اسٹیل مل کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسے یہ وہی ارسطو ہے جو پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل مل مفت دے رہے تھے اور اب قومی غیرت کے بعد قومی ادارے بیچنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک انہیں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں