بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بلاول بھٹو زرداری کل کراچی میں پیپلز بس سروس منصوبے کا افتتاح کریں گے

کراچی(گلف آن لائن)کراچی کے شہریوں کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل پیرکوکراچی کے لیے پیپلز بس سروس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے پیپلز بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب دوپہر 12 بجے ہوگی۔

تقریب آواری ٹاورز ہوٹل کے متصل فاطمہ جناح روڈ پر ہوگی جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزرا تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی کی صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی انٹرا سٹی بس سروس منصوبے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پہلے فیز میں کراچی کے لیے مجموعی طور پر 240 بسیں لائی گئی ہیں جبکہ جدید ٹرانسپورٹ بسیں چین سے درآمد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں