تحریک انصاف

لانگ مارچ تھوڑ ،تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیشن عدالت نے بھی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

حماد اظہر، یاسر گیلانی، یاسمین راشد، زبیر نیازی، عندلیب عباس ، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، امتیاز شیخ، اعجاز چوہدری ، ندیم عباس بارا، اسلم اقبال، محمود الرشید، اکرم عثمان نیدرخواست ضمانت دائر کی۔عدالت نے 13 رہنماؤں کی20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے کہاکہ ان کے لیے مسئلے کھڑے کئے جا رہے ہیں، وہ سارا دن اسی چکر میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمے پر درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں