چین

چین اور انڈو نیشیا کا دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ اور انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو کے درمیان شین زین میں ملاقات ہوئی۔ انڈونیشیا کے صدر اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کو چین اور انڈونیشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جانا چاہیے، بلیو پارٹنر شپ کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے اور جلد از جلد ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کو طے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ، اپیک اور چین-آسیان سمیت کثیرالجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، آسیان کے اتحاد اور اسٹریٹجک خودمختاری کی حمایت کرنے، علاقائی سلامتی اور ترقی برقرار رکھنے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ان کی چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس سے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا صوبہ تسلیم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں