فرخ حبیب

فیصلہ چیلنج کرینگے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا سار ا انتخاب نیا ہونا چاہیے ، فرخ حبیب

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق 25 لوٹوں کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ اس کا مطلب 16 اپریل کو ن لیگ کے پاس 186 ووٹ کی سادہ اکثریت نہیں تھی نہ ہی اب کسی جماعت کے پاس اکثریت ہے۔

5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن نہیں ہوا،سارا انتخاب نیا ہونا چاہئے اس فیصلہ کو قانونی مشاورت سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا، اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں