تحریک انصاف

امپورٹڈحکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ہر بات پر عمران خان کا نام لیتے ہیں، حماد اظہر

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ہر بات پر عمران خان کا نام لیتے ہیں،ہمیں ملک اور اسکی فلاح کیلئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے، ن لیگ کے دورمیں مہنگی ایل این جی خریدنے کے معاہدے کیلئے جاتے رہے، لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور، کراچی سمیت ہر جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایل این جی کا بہترین معاہدہ پی ٹی آئی دور میں ہوا، اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ہر بات پر عمران خان کا نام لیا جاتا ہے۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ انکے وزیر خزانہ آج کہتے ہیں جب آیا تو ڈیزل سستا تھا، حکومت کی معیشت، توانائی اور منصوبہ بندی صفر ہے، یہ لوگ اپنی نااہلی سے متعلق سچ نہیں بتاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں