شرجیل میمن

جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی، شرجیل میمن

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی، عمران خان راہ راست پر آجائیں، عمران خان کو طریقے سے سیاست کرنی ہے تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون سب کے لیے لاگو ہے، اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کو نوٹس بھیجا ہے، نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں، این اے240میں جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج ہر ایک کو قبول کرنے چاہئیں، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، مصطفی کمال ہو یا کوئی بھی قانون سے بڑھ کر نہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال ورکرزسے کہیں کہ الیکشن میں پرامن حصہ لیں، ان لوگوں کو کیسز کا سامنا کرنا ہوگا، دیگر لوگوں پر بھی کیسز ہیں، قانون کا راستہ اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں