چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سابق سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم سینیٹر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم سینیٹر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم طاہر حسین مشہدی ایک مدبر سیاستدان تھے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ملک میں جمہوریت کے فروغ اور ایوان بالاء میں قانون سازی کے حوالے سے مرحوم سینیٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں،چیئرمین سینیٹ نے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کہ مرحوم سینیٹرکی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی ،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انھوں نے سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں