یونیورسٹی آف سرگودھا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام امتحانات 19جولائی سے شروع ہونگے

سرگودھا(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سی/ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس/سائنس/کامرس، کے پہلے سالانہ امتحانات19جولائی 2022سے شروع ہو ں گے۔

یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان امتخانات کے پرائیویٹ /لیٹ امیدواران مندرجہ ذیل لنکhttp://annual.su.edu.pk/Examination/RollNoSlip/RollNoSlips پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنی رول نمبر سلپس ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔جبکہ ریگولر کالجز امیدواروں کی رول نمبرسلپس ان کے متعلقہ کالجز کو بذریعہ ای میل بھیجوا دی گئیں ہیں۔

اگر کسی پرائیویٹ /لیٹ کالج امیدوار نے امتحان شروع ہونے سے قبل مذکورہ لنک سے اپنی رول نمبر سلپ ڈان لوڈ نہ کی اور امتحان میں شمولیت نہ کر سکا تو یونیورسٹی اس کے تعلیمی نقصان کی ذمہ دار نہ ہوگی۔ واضح کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو بذریعہ ڈاک رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ امیدواروں کی سہولت کے لئے کنٹرولر امتحانات کا دفتر 14جولائی 2022بروز جمعرات سے اتوار تک کھلا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں