اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئر مین علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے کئے گئے بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث دنیابھر سے آئے ہوئے حجاج کرام رمی کی ادائیگی کے لئے وہاں منظم طریقے سے پہنچے ہیں۔
حج ادائیگی کے بعد اپنے جاری بیان میں انہوں نے حجاج کرام کوبہترین سہولتوں کی فراہمی ا ورحج کے جامع انتظامات کرنے پرسعودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے کئے گئے بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث دنیابھر سے آئے ہوئے حجاج کرام رمی کی ادائیگی کے لئے وہاں منظم طریقے سے پہنچے۔



