وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ س

وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ ، کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلفونک رابطہ کیاجس میں وزیراعظم نے کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا ابھی ٹیلفیون پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ ہوا ہے ، مجھے یقین ہے کہ وزیراعلی سندھ کی قیادت میں سندھ حکومت جلد کراچی میں معمولات زندگی کو معمول پر لے آئیں گے ، اس حوالے سے وفاق کی ہر ممکن معاونت دستیاب ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں