پلوشہ خان

عمران خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں الگ الگ جھوٹ بولے ہیں، پلوشہ خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)مرکزی رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں الگ الگ جھوٹ بولے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو یاد نہیں رہتا کہ کب کون سا جھوٹ بولا تھا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں الگ الگ جھوٹ بولے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کروں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خود کشی نہیں کی قوم کے گلے میں تباہ کن معاہدے ڈال دیئے ، اگر ضمنی انتخابات لڑنے تھے تو قومی اسمبلی سے کیوں بھاگے؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں