مسرت جمشیدچیمہ

17جولائی کا سورج جعلی وزیر اعلیٰ کے گھر جانے کی نوید لے کر طلوع ہوگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 17جولائی کا سورج جعلی وزیر اعلیٰ کے گھر جانے کی نوید لے کر طلوع ہوگا ،ضمنی حلقوں کی انتخابی مہم میں کرپٹ لیگ کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں اس لئے انہوں نے دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ پر نقب لگانے کی منصوبہ بندی شروع کر رکھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی پی 158اور پی پی 167کے حلقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ لوٹے امیدوار اور ان کے سرپرست عوام کے رد عمل کے ڈر سے حلقوں میں نکل کر انتخابی مہم نہیں چلا سکے اس لئے چار دیواری کے اندر اجلاس کئے جارہے ہیں جس میں دھاندلی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف دن رات عوام کے درمیان ہے اور ہوائوں کا رخ بتا رہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کے امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور ان شا اللہ پنجاب میں دوبارہ حکومت بناکر ترقی کا سفر وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے اس میں تعطل آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں