آئرلینڈ

آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج)کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا

ڈبلن(گلف آن لائن)آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج) جمعہ کو ڈبلن میں کھیلا جائیگا ، نیوزی لینڈ کو آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،پہلے میچ میں کیویز نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی ،

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ون ڈے سیریز کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 جولائی سے ہوگاجبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی 20 کرکٹ میچ بالترتیب 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں