مسرت جمشید چیمہ

17جولائی کا دن ضمیر فروشوں کی اجتماعی سیاسی تدفین کا دن ثابت ہوگا ‘ مسرت جمشیدچیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج 17جولائی کا دن ضمیر فروشوں کی اجتماعی سیاسی تدفین کا دن ثابت ہوگا ،سرکس کے شیر دھاڑنے کی بجائے دم دبا کر بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیگیوں کی عوامی مینڈیٹ میں نقب لگانے کی ساری تدبیریں الٹ ہو جائیں گی ،کرپٹ لیگ نے دھاندلی نہ کی تو تمام حلقوںمیں یکطرفہ مقابلہ نظر آرہاہے، انہوں نے کہا کہ 17جولائی کو الیکشن کمیشن، انتظامیہ ،پولیس ، حساس اداروں کا بھی امتحان ہے، عوام ہر ادارے اور اس کے عہدیدار کے کردار پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہوگاکہ آخر کب تک جمہوریت تاریکیوںمیں بھٹکتی رہے گی، جمہوریت کو مضبوط اور پاکستان کو ترقی دینی ہے تو ہر قسم کی غیر آئینی ” مداخلت ” بند کرنا ہو گی۔ انہوںنے کہا کہعوام اپنے ووٹ پر خود پہر ہ دیں گے ، قوم آج حقیقی آزادی کا جشن منائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں