فواد چوہدری

شبلی اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنےکی کوشش کی گئی، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی 167 کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی سے استعفی آنا شروع ہوگئے ہیں،مجموعی طور پر ووٹنگ شرح بہتر ہے، امید ہے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے،

انہوں نے کہا کہ اِکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پرامن لوگ ہیں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹے موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے۔ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں