حماد اظہر

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کے پاس کوئی جمہوری جواز نہیں، حماد اظہر

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کے پاس کوئی جمہوری جواز نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے لکھا کہ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کے پاس کوئی جمہوری جواز نہیں ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ فاشسٹ ہتھکنڈوں نے حکومتی ساکھ مزید خراب کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو کمزور کرنے سے بھی یہ حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں