عبدالقادر پٹیل

2030 تک پاکستان کی آبادی 285 ملین ہوجائے گی، عبدالقادر پٹیل

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ2030 تک پاکستان کی آبادی 285 ملین ہوجائے گی، آبادی کا مسئلہ گلیوں محلوں کا ہے، ہمیں کس طرح اس کو محلوں گلیوں تک لے جانا ہے یہ حکومت کا کام ہے۔۔ عبدالقادر پٹیل نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے سندھ میں اس حوالے سے کافی کام کیا ہے، 2030 تک پاکستان کی آبادی دوسو پچاسی ملین ہوجائے گی، فیملی پلاننگ، پولیو یا کورونا جیسے مسئلوں میں مذہب کا تصادم ملتا ہے، ہمیں علمائے کی ہمیشہ مکمل حمایت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچانے کیلئے قطرے پکانے والا 500 ہزار والا ورکر کو شہید کر دیا جاتا ہے، 60 پولیو ورکرز شہید ہو چکے ہیں، کورونا ویکسین لگانے کیلئے 73 سالہ بزرگ انکاری تھے، ان کا خیال تھا اس سے جسمانی مسائل ہوتے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے، بچے اگر زیادہ پیدا کرنے ہیں تو کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں، رات کو اگر 3 بجے سرخ سگنل پر کوئی کھڑا ہے تو وہ باشعور پاکستانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے، لوگ سمجھتے ہیں ہم آبادی کم کرنا چاہتے ہم لوگوں کو مارنا چاہتے ہیں، دنیا میں قانون کم ہیں پر ہمارے یہاں ایک ایک چیز کے دس دس قانون موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں