پی ٹی آئی رہنمائوں

انسدا د دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 27مئی تک توسیع کر دی

لاہور( گلف آن لائن) انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے الزام میں قائم مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 27مئی تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ،اعجاز چوہدری ، جمشید اقبال چیمہ ، عندلیب عباس ،مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کةی عبوری ضمانت میں27 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسران سے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں