شہباز گل

ایسی حوالات میں رکھا گیا جہاں انتہائی گندگی تھی ،کیمرا بھی لگایا گیا ‘ شہباز گل

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ مجھے جان بوجھ کر ایسی حوالات میں رکھا گیا جہاں انتہائی گندگی تھی ، مجھے حوالات میں رکھنے کے بعد کیمرا بھی لگایا گیا تاکہ نظر رکھی جا سکے ،حوالات میں کئی روز پرانا کھانا بھی پڑا ہوا تھا ،یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے کیا گیا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت سے نکالا جا رہا تھا اس وقت کیا ہوتا رہا سب دیکھا ،ہمیں حکومت سے نکالنے سے 15 دن پہلے کیا ہوتا رہا وہ بھی دیکھا ،یہ بھی دیکھا کہ کون ہمیں یقین دہانی کراتے رہے بعد میں ساتھ چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں