پی ٹی آئی رہنمائوں

تحریک انصاف ضمنی انتخابات اپنے زورِ بازو پر جیتی ہے’ یاسمین راشد

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ اصل مجرم اور قاتل ہے، ان کے خلاف میں کیس ضرور کرائوں گی،ہم جیسے لوگوں کو مارا بھی اور دہشت گردی کا پرچہ بھی ہم پر کروایا، لوگوں پر عیاں ہو گیا ہے کہ یہ فاشسٹ ہیں۔

لاہور کی انسداددہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا جیسا ماضی تھا ویسا ہی حال ہے اور ویسا ہی مستقبل ہوگا، ان سے ماڈل ٹائون سانحے کا بھی حساب کتاب لیں گے، انہوں نے جو 25 مئی کو کیا اس کا بھی حساب لیں گے۔انہوںنے کہا کہ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر ظلم کیا گیا، پولیس گاڑیاں توڑ رہی تھی، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، سب کی شکلیں سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات اپنے زورِ بازو پر جیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں