عبدالقادر پٹیل

شیخ رشید اپنا قد ،قیمت بڑھانے کیلئے آصف زرداری کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں،قادر پٹیل

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر ورہنماء پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنا قد اور قیمت بڑھانے کیلئے آصف علی زرداری کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں،شیخ رشید بارے مولانا شرقپوری کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں،انہیں جہاں سے بھیک ملتی تھی وہ دروازہ بند ہو چکا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر و رہنماء پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہا کہ شیخ رشید اپنا قد اور قیمت بڑھانے کے لیے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بارے میں مولانا شرقپوری کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہاں سے شیخ رشید کو بھیک ملتی تھی وہ دروازہ بند ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید گٹر زبان کے ساتھ نالا لئی میں غرق ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں