فیصل کریم کنڈی

حمزہ شہباز ہی وزیراعلی پنجاب رہیں گے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلی پنجاب رہیں گے، پی ٹی آئی پہلے اپنے لوگوں کا ریٹ فکس کر لیں جب بکتے ہیں پی ٹی آئی والے ہی بکتے ہیں، زرداری نے کہا تھا لاہور بیٹھو گا وہی بیٹھے ہیں، عمران خان نے خود سکھایا ہے کہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو پرویز الہی ہے، پی ٹی آئی والے تذبذب کا شکار ہیں کہ کیسے پرویز الہی کو ووٹ دیں۔

فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آخری گیند تک کھیلیں گے، حمزہ شہباز ہی وزیر اعلی رہیں گے، ہم انتخابات چاہ رہے تھے ہم راہ فرار اختیار نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان کے ممبران کو 25 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے اور کچھ کہتے ہیں 40 کروڑ روپے میں خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ آصفہ بھٹو نے مہم چلائی، عمران خان بھی اپنی بیٹی کو لاکر مہم چلائیں، سندھ حکومت عمران خان کی بیٹی کو پوری سیکیورٹی فراہم کریگی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد مسٹر ایکس اینڈ وائے ختم ہوگئے ہیں، جب خیبر پختونخوا میں سیلاب آیا تو یہ لوگ پر فضا مقام کی سیر و سیاحت پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل جہموریت کی جیت ہوگی، پنجاب کی نمبر گیم کا کل پتہ چل جائے گا، پنجاب میں لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، رات تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں