صائمہ نور

وقت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر نہ چلے تو پیچھے رہ جائیں گے ‘صائمہ نور

لاہور (گلف آن لائن ) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ،معیاری کام میری پہچان ہے اس لئے میں کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔ صائمہ نور نے کہاکہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لیے اداکاری کا مارجن ہو گا ۔ صائمہ نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں