حسان خاور

پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف ہیں، حسان خاور

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف ہیں، امید ہے عدالت جلد اور صحیح فیصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے، عدلیہ سے مکمل انصاف کی توقع ہے، ابھی سپریم کورٹ میں سماعت کا ایک دن مکمل ہوا ہے۔ ن لیگی قیادت اپنی اصلیت پر اتر آئی ہے۔ ججز کے خلاف غلط زبان اور عدلیہ کو دھمکیاں۔ پی ٹی آئی کے رہنما حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی ساری سیاست اس ہی طرح کی گندگی سے بھری پڑی ہے۔ یہ کبھی پاں پکڑ لیتے ہیں اور کبھی بیان بازی پر اتر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں