لیب ماڈیول لانچ

چین کے خلائی اسٹیشن کا پہلا لیب ماڈیول لانچ کر دیا گیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین نے اپنے خلائی اسٹیشن کا پہلا لیب ماڈیول وین ٹھیان لانچ کر دیا۔ نیا ماڈیول کور ماڈیول کے بیک اپ اور ایک طاقتور سائنسی تجرباتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق، Long March-5B Y3 کیریئر راکٹ، اتوار کے روز دوپہر 2بج کر 22 منٹ پر وین ٹھیان کو لے کر چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ساحل پر واقع وین چھانگ لانچ سائٹ سے اڑا اور تقریباً 495 سیکنڈز کے بعد لیب ماڈیول راکٹ سے الگ ہو کرکامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
یہ چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا 24 واں فلائٹ مشن ہے۔

وین تھیان لیب ماڈیول چین کے خلائی اسٹیشن کا دوسرا حصہ اور پہلا سائنسی تجرباتی ماڈیول ہے۔ یہ بنیادی طور پر خلابازوں کے قیام، باہر نکلنے کی سرگرمیوں اور خلائی سائنس کے تجربات سرانجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس کے ساتھ وہ تھیان حہ کور ماڈیول کے لیے بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بعد میں وین تھیان لیب ماڈیول کو، کور ماڈیول کمپلیس کے ساتھ ملایا جائے گا اور شینزو 14 کے خلابازلیب ماڈیول میں داخل ہو کر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں