لاہور(گلف آن لائن)وکلاء کی ہڑتال کے باعث احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اور چینوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنسزپر سماعت بغیر کارروائی کے 5اگست اور 5ستمبر تک ملتوی کر دی ۔احتساب عدالت میں پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔
عدالت نے وکلا ء کی ہڑتال کے باعث سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی ۔عدالت نے خواجہ برادرن کے خلاف آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ۔احتساب عدالت میںلاہور چینوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت نے مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔



