شہباز گل

چوروں کے ٹولے کی توپوں کا رخ عدلیہ کی جانب رہا، شہباز گل

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کی توپوں کا رخ عدلیہ کی جانب رہا ۔ شہباز گل نے کہا کہ آج کی ساری پریس کانفرنس کا لب لباب یہ ہے کہ جسٹس قیوم کی طرح ہمارے فون پر ججز فیصلہ دیں گے تو اسے انصاف کہا جائے گا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ کل تک اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دی گئیں جبکہ آج چوروں کے ٹولے کی توپوں کا رخ عدلیہ کی جانب تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہی عدلیہ جس نے پاکستانی تاریخ کے واحد مجرم کو باہر بھیجا ، اسی مفرور اشتہاری مجرم کی تیمارداری کے نام پر مجرمہ بیٹی کو ضمانت دی، آج وہی ضمانت پر رہا مجرمہ عدلیہ سے ڈو مور کا مطالبہ کر رہی ہے۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو صرف بیس صوبائی حلقوں کی عوام نے ان کو اوقات یاد دلائی ہے ، اندازہ کریں جب پورا پاکستان ان کی درگت بنائے گا تو ان چوروں ڈاکوں لٹیروں اور غداروں کی چیخیں بلکہ بانگیں کہاں تک جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں