عمران اسماعیل

امپورٹڈ حکومت نے باریک واردات ڈال کر بجلی مہنگی کر دی،عمران اسماعیل

کراچی(گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئینی و سیاسی بحران کے دوران باریک واردات ڈال کر بجلی مہنگی کر دی، نااہل نکمی حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی اور بری گورننس مسلط کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شرمناک عمل ہے، عوام بارشوں کی تباہ کاریوں سے پریشان تھی کہ خاموشی سے واردات کی گئی۔انہوںنے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگے منصوبے ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائیں گے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں