سپریم کورٹ

ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعامسترد ،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل ایم کیو ایم نے کہاکہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہہ دیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرادے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا۔وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے۔عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں