شیخ رشید

دکانداروں پر اضافی ٹیکس اور بجلی کا شارٹ فال مزید معاشی تباہی لائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دکانداروں پر اضافی ٹیکس اور بجلی کا شارٹ فال مزید معاشی تباہی لائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے، 30لگثری اشیا پر پابندی ختم ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ابھی تک بیل آوٹ نہیں کیا، ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزرا کو واپس بلائے گا، بی اے پی والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 6 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور 6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں