سینیٹر شیری رحمان

پی ٹی آئی چار سال حکومت میں رہی اور کہتے رہے ماضی کی حکومت نے یہ کیا ،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چار سال حکومت میں رہی اور کہتے رہے ماضی کی حکومت نے یہ کیا جبکہ ہم نے دیوالیہ سے بچایا ہے ۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپیہ آپ کے دور میں گرنا شروع ہوا، آپ کشکول توڑنے آئے تھے لیکن آپ نے قرضوں کی سونامی کھولی اور اس کا حساب تو پاکستان سالوں آپ سے مانگ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج فنانشل ٹائمز میں انکی غیر ملکی فنڈنگ کی کہانی آئی ہے جس کے مطابق 2.12 ملین ڈالرز کا غبن رپورٹ کیا ہے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ چیریٹی کے نام پر یہ پیسہ پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں گیا، انہوں نے خیرات کے نام پر فارن فنڈنگ لی اور غریبوں کے نام پر پیسہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں