فواد چوہدری

اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں، فنڈنگ کا یہی طریقہ جاری رکھیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوور سیز اور عام پاکستانی ہمیں فنڈنگ کرتے ہیں اور ہم فنڈنگ کا یہی طریقہ جاری رکھیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے جبکہ تحریک انصاف فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں، اور ہم فنڈنگ کا یہی طریقہ جاری رکھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تاکہ لوگ موازنہ کر سکیں۔رہنما پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا، اب پاکستانی جو تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے نزدیک بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں