وزیرخارجہ بلاول بھٹو

ستمبرمیں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کاکوئی پلان نہیں،بلاول بھٹوزر داری

تاشقند(گلف آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ ستمبرمیں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کاکوئی پلان نہیں۔تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈلائنز پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بھارت ہماراپڑوسی ملک ہے،آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں مگر پڑوسی کا نہیں، ہمیں اپنے پڑوسی کیساتھ رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2019کے بعد بھارت کے ساتھ تعمیری بات چیت مشکل ہوئی اور بھارتی سیاستدانوں کے اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات بات چیت کو مشکل بنارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں ایس سی اوکاحصہ ہیں، دونوں ممالک صرف ایس سی اوکی وسیع البنیاد سرگرمیوں کے تناظرمیں انگیج ہیں تاہم بھارت کیساتھ کسی دوطرفہ ملاقات کاپلان نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کیلئے اقتصادی مواقع تلاش کرنیکی کوشش کررہے ہیں،امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں