خادم حسین

مہنگی ترین بجلی کے بعد بجلی بلوں کو ٹیکسوں کی وصولی کا ذریعہ بنانا ناقابل قبول ہے،خادم حسین

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہاہے کہ تاجروں پر پرمہنگی ترین بجلی اور فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ کے تحت اربوں روپے کی وصولی کے بعد بجلی بلوں کو ٹیکسوں کی وصول کا ذریعہ بنانا ناقابل قبول ہے ۔

تاجر رہنمائوں کی مشاورت کے بغیر بجلی کے بلوں میں چھ ہزار سے زائد کا جبری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کے باعث چھوٹے دوکانداروں یا بند دوکان کے بل میں بجلی استعمال کیے بغیر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ دوکاندار پہلے ہی جو اشیاء فروخت کررہے ہیں اس میں ٹیکس شامل ہیں اور اس کی تفصیل قیمت کے ساتھ اشیاء پر بھی درج ہے ۔اس کے باوجود بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کا نفاذ لمحہ فکریہ ہے حکومت فوری طور پر دوکانداروں پر زبردستی ظالمانہ ٹیکس وصولی کے نظام کو ختم کرے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں