شاہد خاقان عباسی

آرمی چیف ملک کا حصہ ہیں ،کسی سے بات کرتے ہیں تو ملک کیلئے کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف ملک کا حصہ ہیں ،اگر وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو ملک کیلئے کرتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے اگر امریکی نمائندے سے بات ہوئی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں بھی آپ کا اثر ہوتا ہے آپ اس اثر کو استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کا حصہ ہیں، جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور حالات بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں