وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان کا مشکل کی گھڑی میں معاونت کی فراہمی پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ

کوئٹہ(گلف آن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں معاونت کی فراہمی پر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف ،پاک فوج، ، وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر اس امتحان سے جلد سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں