امریکہ میں سیلاب

امریکہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی، مرنیوالوں میں بچے بھی شامل

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی کینٹکی میں ہونے والی موسلاد دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، گورنر کینٹکی نے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے،

سیلاب میں چار بچوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی ہے، سات ماہ کے دوران کینٹکی میں قدرتی آفت سے یہ دوسری بڑی ہلاکتیں ہیں۔اس سے قبل دسمبر میں طوفانی بگولوں سے ریاست میں 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے، سیلاب کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے، متاثرہ علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں