گرمیوں کی تعطیلات

تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

کراچی(گلف آن لائن)ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے دو ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔سندھ میں سرکاری سمیت نجی تعلیمی ادارے گرمیوں کی دوماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے اورتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

کراچی میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیاہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں بھی اسکول بند رہیں گے۔بارش کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی۔

حیدرآباد میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی ہے۔وفاق کے ماتحت چلنے والے اوربعض نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات میں پہلے ہی 15 اگست تک اضافہ کردیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں