صدررئیسی

امریکاکی پابندیوں کے باوجود ایرانی صدررئیسی نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

تہران (گلف آن لائن)ایران کے صدرابراہیم رئیسی اپنے خلاف امریکا کی پابندیوں کے باوجود اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لیے نیویارک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کر لی گئی ۔

جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 13ستمبر کو نیویارک میں شروع ہوگا۔ابراہیم رئیسی نومبر2019 سیانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملی بھگت کے الزام میں امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ وہ کووِڈ19کی وبا کی وجہ سے گذشتہ سال جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے محروم رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں